02 February 2025

ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ایران اور افغانستان کے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۷۸
تاریخ اشاعت: 23:35 - December 26, 2018

ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں اپنے افغان ہم منصب حمداللہ محب کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن و سلامتی کی خاطر ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے افغانستان میں امریکہ اور خطے کے بعض جابر ممالک کی جانب سے داعشی دہشتگردوں کی حمایت اور ان کے باعث اٹھنے والے خطرات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سرحدی چوکیوں میں اضافے اور انھیں مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افغان قوم اور حکومت کا عزم مضبوط ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے کی سلامتی کے لئے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور یقینا سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑی اہمیت حاصل ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں