16 October 2024

ہندوستان کو کشمیری نوجوانوں میں عسکریت پسندی کے رجحان پرتشویش

ہندوستان کے سینئر فوجی کمانڈر نے سخت الفاظ میں کہا کہ عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۸
تاریخ اشاعت: 14:28 - February 16, 2018

ہندوستان کو کشمیری نوجوانوں میں عسکریت پسندی کے رجحان پرتشویشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل دیو راج انبو نے کشمیری نوجوانوں میں عسکریت پسندی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر عسکری صفوں میں شامل کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

ادھم پور میں فوج کی ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹنٹ جنرل دیو راج انبو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران سنجوان حملے کے تناظر میں کہا کہ سنجوان حملہ بقول ان کے دشمن کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جب یہ لوگ سرحدوں پر ناکام ہوگئے تو کیمپوں پر حملہ کرنے لگے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں تقریبا 300 جنگجو دراندازی کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا ملیٹینٹوں کی سرگرمیوں اور حملے انجام دینے میں کلیدی رول ہے اور ابھی بھی سرحد پار ملیٹینٹوں کو اس پار دھکیل دینے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، ہندوستان کے اس قسم کے دعووں کو مسترد کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں