16 October 2024

افغانستان میں امن و صلح کے خلاف اقدام کے خطرناک نتائج : علی شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے ایران کی جانب سے افغان امن عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح کے خلاف اقدام کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۸۱
تاریخ اشاعت: 23:43 - December 26, 2018

افغانستان میں امن و صلح کے خلاف اقدام کے خطرناک نتائج : علی شمخانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے آج کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبدالله عبدالله سے ہونے والی ملاقات میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح میں اضافے پر تاکید کی۔

ایڈمیرل علی شمخانی نے آزاد و خود مختار ممالک کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علاقے میں امریکی پالیسی اور حکمت عملی کو تسلط پسندی اور لوٹ کھسوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کو تشکیل دے کر پراکسی وار شروع کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی ممالک کے مابین قریبی تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں ایران، روس، چین، افغانستان اور ہندوستان کی قومی سلامتی کے سیکریٹریوں کا حالیہ اجلاس اس سلسلے میں اٹھایا جانے والا اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی آج ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے. جہاں وہ افغانستان کے دیگر اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں