16 October 2024

یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے نہتھے عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے حجہ کے علاقے حیران پر شدید بمباری کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۸۲
تاریخ اشاعت: 23:46 - December 26, 2018

یمن پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے نہتھے عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے حجہ کے مختلف علاقوں خاص طور سے  حیران کے علاقے پر شدید بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق مغربی یمن کے صوبے حجہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملے میں یمن کے کئی عام شہری بری طرح سے زخمی ہو گئے جبکہ رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں خاص طور سے مآرب، الجوف اور صعدہ صوبوں پر اٹھائیس بار بمباری کی۔

سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایسے وقت میں کی ہے جب جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مبصرین بھی اس شہر میں موجود رہے ہیں۔

پیٹرک کیمرٹ کی قیادت میں آنے والے اقوام متحدہ کے نگران وفد نے پیر کے روز الحدیدہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کو مشاہدہ و معائنہ کیا۔

یمنی دھڑوں کے درمیان سوئیڈن امن مذاکرات کے دوران طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے پرگزشتہ ہفتے منگل سے ساحلی شہر الحدیدہ میں عملدر آمد شروع کیا گیا تھا۔

الحدیدہ، سعودی جارحیت کے متاثرہ جنگ زدہ ملک یمن میں انسانی امداد کی ترسیل کا واحد راستہ شمار ہوتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں