مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکومت امریکہ کی جانب سے ایران کی الزام تراشیوں کے اعادے اور افغانستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کے دعوؤں کے درمیان پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ تہران، افغانستان میں مضبوط حکومت کے قیام خواہاں ہے۔
پینٹاگون نے افغانستان میں دیگر ملکوں کی مداخلت کے بارے میں کانگریس کے نام دو ہزار اٹھارہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی مداخلت کا خاتمہ، سرحدی سیکورٹی کا تحفظ اور داعش کی نابودی، ایران کے اہم ترین اہداف ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا مقصد افغان حکومت کے ساتھ تعاون اور طالبان کے خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں کے عوام، ایران کے ساتھ ثفافتی اور تہذیبی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/