مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک سرحدی ٹرمنلز پر وصول کیے جانے والی ڈیوٹیز اور سرحدی شیڈول میں تبدیلی سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
اس سمجھوتے کے تحت عالمی معیاروں کے مطابق الیکٹرانک معلومات کے تبادلے اور انہیں اپ ڈیٹ بنانے سے متعلق عالمی پروٹوکول پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی ہے۔
مال بردار مسافر بردار گاڑیوں کے سائز اور وزن کو داخلی قوانین کے مطابق ڈھالنا، سرحدوں پر کسٹم کا عمل کم سے کم وقت میں انجام دینا اور مسافر گاڑیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا بھی، ایران پاکستان سمجھوتے میں شامل ہے۔
پیغام کا اختتام/