اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران پاکستان کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ کے سمجھوتے پر دستخط

ایران اور پاکستان نے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹیشن کے میدان میں باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۸۸
تاریخ اشاعت: 7:22 - December 27, 2018

ایران پاکستان کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ کے سمجھوتے پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک سرحدی ٹرمنلز پر وصول کیے جانے والی ڈیوٹیز اور سرحدی شیڈول میں تبدیلی سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔

اس سمجھوتے کے تحت عالمی معیاروں کے مطابق الیکٹرانک معلومات کے تبادلے اور انہیں اپ ڈیٹ بنانے سے متعلق عالمی پروٹوکول پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی ہے۔

مال بردار مسافر بردار گاڑیوں کے سائز اور وزن کو داخلی قوانین کے مطابق ڈھالنا، سرحدوں پر کسٹم کا عمل کم سے کم وقت میں انجام دینا اور مسافر گاڑیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا بھی، ایران پاکستان سمجھوتے میں شامل ہے۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں