16 October 2024

آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا: پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ الف لیلیٰ کی کہانی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۳
تاریخ اشاعت: 23:55 - December 27, 2018

آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا: پیپلزپارٹیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی پی رہنماؤں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، قمرزمان کائرہ اور نیر بخاری نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اس کے خلاف ہر محاذ پر جنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا ۔ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ اگر آصف زرداری کی گرفتاری عمل میں آئی تو ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی جائیں گی۔ آج بھی ماضی کی طرح مقدمات بنائے جا رہے ہیں ہم دفاع کریں گے، یہ بے بنیاد انکوائریاں ہیں جے آئی ٹی رپورٹ سے تاثر مل رہا ہے کہ فیصلے پہلے سے تحریر شدہ ہیں۔ قانون کے فیصلے قانون کے مطابق ہونے چاہیں، ہمارا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ ہماری عدالت سے جنگ نہیں۔

دوسری جانب آج  پاکستان میں اس ملک کی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں ہوگا جس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں