اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا زبردست ہنگامہ

ہندوستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں رافیل طیاروں کے سودے اور دیگر معاملات پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۹
تاریخ اشاعت: 22:43 - December 28, 2018

ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا زبردست ہنگامہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کانگریس پارٹی نے رافیل طیاروں کے سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی، جے پی سی تشکیل دیئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے ایوان میں نعرے بازی کی جبکہ دیگر علاقائی جماعتوں منجملہ تلگودیشم پارٹی اور ڈی ایم کے نے ریاستی مسائل کے معاملات پر ہنگامہ کیا-

جمعے کو پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے مطالبات پر ہنگامہ شروع کر دیا جس کے بعد کارروائی دو پہر بعد تک کے ملتوی کر دی گئی- دوپہر بعد بھی ایوان میں شور وہنگامہ جاری رہا اور کارروائی نہ چل سکی-

کانگریس پارٹی کے اراکین، اسپیکر کی کرسی کے قریب تک پہنچ گئے وہ اپنے ہاتھوں میں ایسی تختیاں اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا کہ تھا کہ ہم، جے پی سی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہیں اور وزیراعظم رافیل پر اپنی خاموشی توڑیں-

دوسری جانب پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے اتنا شدید ہنگامہ کیا کہ کارروائی شروع ہونے کے  دس منٹ بعد ہی، پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں