16 October 2024

۳۰ دسمبر، یوم بصیرت و عزت!

30 دسمبر 2009 مطابق ۹ دے ہجری شمسی کی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی اور بھرپور شرکت نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ اپنے انقلاب اور رہبر کے وفادار ہیں اور دل و جان سے اسکی راہ میں قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۰
تاریخ اشاعت: 14:36 - December 30, 2018

۳۰ دسمبر، یوم بصیرت و عزت!مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 30 دسمبر 2018 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 30 دسمبر (9 دے ماہ) کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اس موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی سامراجی عناصر خاص طور سے امریکہ کے خلاف فلک ؤگاف نعروں سے گونج رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ( مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج صبح پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 30 دسمبر (9 دے ماہ) کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ کی کشمکش کے بعد ایران کی قوم نے باالآخر 30 دسمبر (9 دے ماہ) کو اندرونی اور بیرونی فتنہ انگیزیوں اور شرپسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اسی وجہ سے اسلامی انقلاب کی 40 سالہ دور میں ہمیشہ اندرونی او بیرونی بحرانوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پالیا گیا۔ 

واضح رہے کہ آج کی یہ تاریخ 30 دسمبر2009 کو اس سازش کی یاد دلاتی ہے جسے ایران کے غیور،باغیرت اور انقلابی قوم نے اپنی ہوشیاری ،آگاہی اور بصیرت افروز اقدامات سے ناکام بنا دیا اور امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچارکردیا ۔ کیونکہ  دشمن اس بار ایران کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بہانہ بنا کر ایران کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس میں اسے ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی اور ایرانی عوام اور قوم ایک بار پھر سے سرخرو ہوئی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں