16 October 2024

پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی صورتحال کیلئے رابطے ضروری

پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی صورتحال کیلئے رابطے ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۳
تاریخ اشاعت: 15:43 - December 30, 2018

پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی صورتحال کیلئے رابطے ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیبات سے امن و امان میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی رابطے و تعاون سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اورخوشحالی سے جڑی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں