16 October 2024

نیو ایئر نائیٹ کو شب دعا کے طور پر منانے کا اعلان

جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت سرکاری سطح پر نیو ایئر نائیٹ کو شب دعا کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۷
تاریخ اشاعت: 17:23 - December 30, 2018

نیو ایئر نائیٹ کو شب دعا کے طور پر منانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر کی رات نیو ایئر نائیٹ کو شب دعا کے طور پر منایا جائے گا اور نوافل ادا کر کے نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 سنی اتحاد کونسل نے نئے سال 2019 کو تحفظ ناموسِ رسالت سال کے نام سے منسوب کیا ہے۔ نئے سال کے دوران ملک بھر میں ناموس رسالت کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی اور ناموس رسالت کے موضوع پر لٹریچر شائع کر کے تقسیم کیا جائے گا۔

انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نیو ایئر نائیٹ کے نام سے ہونے والے اخلاق سوز پروگراموں پر پابندی عائد کرے۔ اسلامی ریاست میں عریانی و فحاشی پر مبنی بیہودہ تقریبات کی کوئی گنجائش نہیں۔ سیکولر طبقہ نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کر رہا ہے۔ پوری قوم نئے سال کے آغاز کے موقع پر گھروں میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کرے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں