مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکمراں جماعت اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کا مقابلہ حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحا دسے ہے، شیخ حسینہ واجد چوتھی بار وزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنے کی دوڑمیں شامل ہیں۔
تین سونشستوں والی پارلیمان میں حسینہ واجد کو چوتھی بار حکومت بنانے کیلیےایک سو اکیاون نشستیں درکار ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے جیل میں ہونے کے سبب خیال ہے کہ شیخ حسینہ واجد چوتھی بار بھی وزیراعظم بن جائیں گی۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ پولنگ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان اورپولیس کےساتھ رائے دہندگان کے تصادم کے دوران چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔
عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے چھے لاکھ اہلکار تعینات کئے گئے تھے، مختلف شہروں میں ہفتے کی شام سےموبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی۔ پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے تاہم انتخابات کے نتائج کا پیر کے روز اعلان کر دیا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/