16 October 2024

یمن: الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کی مذمت میں مظاہرہ

یمنی عوام نے الحدیدہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کر کے سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل جاری خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۴۰
تاریخ اشاعت: 18:22 - January 02, 2019

یمن: الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کی مذمت میں مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جاری خلاف ورزی کی مذمت میں کئے جانے یمنی عوام کے مظاہرے کے شرکا نے ایسے بینرز اپنے ہاتھوں میں لے رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سوئیڈن کے امن سمجھوتے پر عمل درآمد کرائیں اور جارح فوجیوں کو الحدیدہ سے نکال باہر کریں۔

یمنی مظاہرین نے اسی طرح یمن کا محاصرہ ختم اور الحدیدہ بندرگاہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرانے کا مطالبہ کیا۔
الحدیدہ کے قائم مقام گورنر عبدالرحمان الجماعی کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جاری خلاف ورزی کی مذمت میں یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کی جانب سے الحدیدہ میں فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ میں فائربندی کے سمجھوتے پر عمل شروع ہوتے ہی سعودی اتحاد کی جانب سے خلاف ورزی شروع ہو گئی اور فائربندی کے نفاذ کے پہلے مرحلے میں فائربندی کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوئیڈن میں یمن کے امن مذاکرات میں الحدیدہ میں فائربندی کا سجمھوتہ طے پایا ہے اور اٹھارہ دسمبر سے اس سمجھوتے پر عمل درآمد کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یمن کے امن مذاکرات چھے دسمبر کو یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کی شمولیت سے شروع ہوئے تھے جو تیرہ دسمبر تک جاری رہے اور ان مذاکرات میں الحدیدہ میں فائر بندی کے نفاذ سے اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان میں سعودی عرب کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صوبے جیزان کے علاقے جبل الدود کی فضا میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے مار گرایا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے تئیس دسمبر کو بھی یمن کے صوبے صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ کی جانب سے سعودی اتحاد کے اب تک درجنوں ڈرون طیارے مار گرائے جا چکے ہیں جن میں امریکہ کا جدید تریں ایم کیو نائن ریپر ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ کی جانب سے سعودی اتحاد کے اب تک بیالیس ڈرون طیارے مار گرائے جا چکے ہیں۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحاد ملکوں کی جنگ پسندی کی وجہ سے چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب فوجی اتحاد قائم اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں