16 October 2024

فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق

پاکستان کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۴۸
تاریخ اشاعت: 11:55 - January 03, 2019

فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پروڈکشن آرڈر پر شہباز شریف، سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزارت قانون نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مشیر قانون حاکم خان نے بتایا کہ فوجی عدالتوں  میں توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے ایک سمری آئی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ملٹری کورٹس میں توسیع سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھجوانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ملٹری کورٹ سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی توثیق کرکے بھیج دیا ہے۔ کمیٹی نے کلبھوشن، ریکوڈک، ڈیمز پربریفنگ طلب کرلی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں