16 October 2024

افغان اراکین پارلیمنٹ کا امریکی فوج کے انخلا پر زور

افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی ادارے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۵
تاریخ اشاعت: 18:29 - January 06, 2019

افغان اراکین پارلیمنٹ کا امریکی فوج کے انخلا پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ محمد علی اخلاقی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلاف سے افغانستان کی سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی کی دفاع کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔

ایک اور رکن اسمبلی اللہ گل مجاہد نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت  قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد ملک میں جنگ، جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہو گی۔

افغان رکن پارلیمنٹ عبدالودود پیمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے علاقائی مفادات حاصل کرنے کے لیے افغانستان میں جنگ اور بدامنی کا بازار گرم کیا ہے جبکہ وہ اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں