16 October 2024

پاکستان سے ملنے والی سرحدوں پر لیزری باڑ لگائے جانے کا ہندوستانی اقدام

ہندوستان نے دراندازی کی روک تھام کے لئے پاکستان سے ملنے والے حساس سرحدی علاقوں میں لیزری باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۹
تاریخ اشاعت: 23:38 - January 06, 2019

پاکستان سے ملنے والی سرحدوں پر لیزری باڑ لگائے جانے کا ہندوستانی اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دراندازوں کی جانب سے کیمیائی مواد کی پیداوار کے ذریعے سرحد پر برقی حصار کو عبور کر لینے کے بعد نئی دہلی نے حساس سرحدی علاقوں میں چالیس لیزری باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لیزری باڑ تین میٹر اونچی ہے جسے عبور کئے جانے کی صورت میں کنٹرول سسٹم کو خودبخود پیغام ارسال ہو جائے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیر ا‏عظم عمران خان نے تاکید کی ہے کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعطم نریندر مودی نے بھی اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی، مذاکرات کے خلاف نہیں ہے تاہم ہتھیاروں اور بم دھماکوں کی گونج میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں