16 October 2024

افغان صدر کے خصوصی ایلچی کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ اور افغان صدر کے خصوصی ایلچی نے تجارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۹۱
تاریخ اشاعت: 21:46 - January 09, 2019

افغان صدر کے خصوصی ایلچی کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں افغانستان کے صدر کے خصوصی ایلچی عمر داؤد زئی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنی  ذمہ داریوں کو پوری طرح محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے  اور وہ خطے کی اقتصادی رونق کو ضروری سمجھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے خصوصی ایلچی کو یقین دلایا کہ ان ملک کی حکومت، افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور افغان عوام کی مدد کے لیے جو بھی ممکن ہوا انجام دے گی۔

افغان صدر کے خصوصی ایلچی عمرداؤد زئی نے اس موقع اپنے ملک میں قیام امن کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کے خصوصی ایلچی اور افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ عمرداؤد زئی منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں