16 October 2024

مافیا عراقی وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں:حیدرالعبادی

عراق کے سابق وزیراعظم اورالنصرالائنس کے سربراہ حیدر العبادی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں مسلح جتھوں سمیت ایسے مافیا کی بھرمار ہے کہ جو عراق کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۰۲
تاریخ اشاعت: 22:26 - January 09, 2019

مافیا عراقی وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں:حیدرالعبادیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس امر کا اظہار انھوں نے اپنی سربراہی میں سرگرم النصرالائنس اور شیعہ رہنما مقتدی الصدرکی قیادت میں سائرون الائنس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں حکومت سازی کے ابتدائی مرحلے کو برا آغاز قرار دیا گیا، نیز وزارتوں کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی موشگافیوں پر بھی اجلاس میں کڑی تنقید کی گئی۔

اس موقع پر حیدر العبادی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دیتے وقت انہیں فرقہ وارانہ آلائشوں سے پاک رکھا جائے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں