مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی، داخلہ اور خارجہ پالیسی کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی اندرونی و خارجہ پالیسی کا ایک نقطے پر متفق ہونا ضروری ہے۔ ہمیں دوست ممالک کے ساتھ بات کرتے ہوئے برابری کی سطح پر ملنا چاہیئے، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پاکستان پانچ ارب انسانوں کو آپس میں ملانے والا واحد ملک ہے۔ پاکستان کا استحکام دنیا کے امن و استحکام کے لئے ضروری ہے۔ سازشی اور تقسیم کرنے والی قوتوں کو پاکستان سے دور کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت نے دھرنوں کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے لئے بہت مشکلات کھڑی کی ہیں، حکومت کو عزاداری کے حوالے سے سابقہ حکومت کی ایس او پی کو تبدیل کرنا ہوگا، وزارت ہاؤسنگ اپنے دائرہ اختیار ایریاز میں مساجد فقہ جعفریہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں کردار ادا کرے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا ہے اور مجلس وحدت مسلمین کا قومی سیاست میں ہمیشہ مثبت رول رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/