اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فدائیان حریم ولایت فوجی مشقیں

ایرانی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت ستانوے نامی فوجی مشقوں کے پہلے دن فضائیہ نے فرضی دشمن کے اہم اور بنیادی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں پوری طرح منہدم کر دیا-
خبر کا کوڈ: ۳۴۱۲
تاریخ اشاعت: 22:45 - January 10, 2019

فدائیان حریم ولایت فوجی مشقیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فدائیان حریم ولایت فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر علی رضا انگیزہ نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی مشقوں کے دوران ایف پانچ اور صاعقہ طیاروں نے فرضی دشمن کے فوجی ہوائی اڈے کے رنوے، راڈار اسٹیشنوں، میزائل لانچنگ پیڈ اور ایندھن نیز ہتھیاروں کے ڈپو کو تباہ کر دیا-

ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران سنگین بموں کا استعمال کیا گیا- فوجی مشقوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف سات جنگی طیارے اسمارٹ بموں سے لیس ہیں جو دقیق اور صحیح طریقے سے اپنے نشانے پر لگتے ہیں اور جمعرات کی مشقوں میں ان کا بھی کامیاب استعمال کیا گیا اور ان بموں نے فرضی دشمن کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا-

مشقوں کے دوران الیکٹرانیک وار فیئر اور جدید ترین  مواصلاتی سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا- ساتھ ہی لیزری میزائلوں اور انواع و اقسام کے راکٹوں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں