16 October 2024

امریکی مداخلت پر ونیز ویلا کے صدر کی نکتہ چینی

ونیز ویلا کے صدر نکولس میدورو نے امریکہ اور اس کی پھٹو حکومتوں پر ایک بار پھر نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۱۸
تاریخ اشاعت: 16:27 - January 11, 2019

امریکی مداخلت پر ونیز ویلا کے صدر کی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، دوسری بار ملکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر میدورو نے کہا کہ ونیز ویلا شمالی امریکہ کے سلطنت پسند ملکوں کی جانب سے شروع کردہ عالمی جنگ کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیما گروپ کے ملکوں نے ان سے حلف نہ اٹھانے اور اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ونیزویلا میں نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔

نکولس میدورو نے اسے اپنے ملک کے اندرون معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لیما گروپ میں ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، گیانا، ہنڈوراس، پانامہ، پیرا گوئے، پیرو، سینٹ لوئیس اور میکسیکو جیسے ممالک شامل ہیں۔

امریکہ کی ایما پر یہ گروپ سن دو ہزار سترہ میں حکومت ونیز ویلا پر دباؤ میں اضافہ کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں