مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر کموڈور تنگسیری نے کہا کہ ایران نے خیلج فارس کی سلامتی کو یقینی بنا دیا ہے اور اب تک یہ علاقہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی طاقتیں خلیج فارس کی سلامتی میں مخل ہیں لہذا ایران نے سب پر واضح کر دیا ہے کہ ایران، اس علاقے کی سلامتی کے تحفظ کی خاطر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ وہ اس علاقے میں ہمیشہ نہیں رہ پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی ایندھن سے چلنے والے دشمن کے بعض بحری بیڑے خلیج فارس کے ماحولیات کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
کموڈور تنگسیری نے واضح کیا کہ دشمن اپنے علاقے کے خشکی میں گھرے سمندروں میں ایٹمی ایندھن سے چلنے والے بحری جہاز چلانے سے گریز کرتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/