16 October 2024

مغربی ایشیا کے مسائل کی جڑ امریکا ہے

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا علاقے کا دورہ اسلامی ملکوں میں وائٹ ہاؤس کی میدانی و فوجی شکست کا آئینہ دار ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲
تاریخ اشاعت: 20:21 - February 17, 2018

مغربی ایشیا کے مسائل کی جڑ امریکا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بغداد میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے علاقے کے دورے سے اسلامی ملکوں کے خلاف امریکی سازشوں کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے اور اس وقت علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ، خود امریکہ ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکہ کی تمام سیاسی، سیکورٹی اور فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا کہ ایران، عراق اور شام باہمی تعاون سے امریکہ کو کرد علاقے میں اپنا اثرورسوخ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس ملاقات میں عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے بھی عراق کے وسائل و ذرائع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اگر اپنی اندرونی توانائی پر بھروسہ کریں تو کوئی بھی دشمن ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ نے ثابت کر دیا کہ ایران کی حکومت اور عوام، عراقی عوام کے حقیقی بھائی و برادر ہیں اور ایران، علاقے میں تحریک مزاحمت کی حمایت میں کلیدی کردار اد کر رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں