16 October 2024

ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ وہ ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا بجٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۸
تاریخ اشاعت: 22:37 - January 11, 2019

ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کی ٹرمپ کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدرٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے ملنے والی جنوبی امریکہ کی سرحدوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیکساس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس اور یا امریکی کانگریس، سرحدی دیوار کا بجٹ پاس نہیں کرتی ہے تو وہ ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں اگرچہ وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ چند روز مزید صبر کریں گے تاکہ کانگریس اپنے فیصلے اور بعد والے اقدام کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے امریکی کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے پینٹاگون کے بجٹ سے سرحدی دیوار کی تعمیر کے ضروری اخراجات کر سکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں