مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا منصوبہ فی الحال ترک کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کی جانب سے مخالفت کے ڈر سے امریکی صدر نے ارادہ بدل لیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے ملنے والی جنوبی امریکہ کی سرحدوں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹیکساس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس یا امریکی کانگریس، سرحدی دیوار کا بجٹ پاس نہیں کرتی ہے تو وہ ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں ۔
امریکی صدر ٹرمپ، ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر کے امریکی کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے پینٹاگون کے بجٹ سے سرحدی دیوار کی تعمیر کے ضروری اخراجات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے جس میں انھیں فی الحال ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
پیغام کا اختتام/