مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جس پر بدھ کے روز ووٹنگ ہوگی۔
اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن کا کہنا ہے حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا، اسے تباہ کن شکست ہوئی۔
ادھر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےبریگزٹ بل پر پارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جسےجانچنا ہے جانچ لے، حکومت کو پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں۔نتائج سے اس بات کا اندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیا ڈیل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے تاریخ ساز معاملے کو ایوان میں پیش کیا گیا جس پر ارکان کی حق یا مخالفت میں رائے شماری کی گئی۔ ایوان میں موجود 432 ارکان میں سے 202 ارکان نے ڈیل کی حمایت میں جب کہ 230 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دے کر اسے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔
پیغام کا اختتام/