16 October 2024

ساہیوال سانحے پر پاکستان کے شہروں میں مظاہرے اور ہڑتال

پاکستان میں ساہیوال کے سانحہ پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحے کے قصورواروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۸۸
تاریخ اشاعت: 22:02 - January 21, 2019

ساہیوال سانحے پر پاکستان کے شہروں میں مظاہرے اور ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ساہیوال سانحے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوام اور وکلا برادری کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کی جا رہی ہے-

دریں اثنا اس سانحے کی جوڈیشیل انکوائری کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی- خبروں میں کہا گیا ہے کہ پشاور، بہاؤلپور، بہاؤلنگر، سوات اور پاکستان کے کئی دیگر شہروں میں سانحہ ساہیوال کے خلاف عوام اور وکلا برادری نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ہڑتال کی۔ جبکہ مظفرگڑھ، وہاڑی، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور بورے والا سے بھی ایسی ہی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ قابل فہم ہے اور میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قصور واروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی-

قطر کے دورے پر روانگی سے قبل عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قطر سے واپس آکر نہ صرف ساہیوال واقعے کے قصور واروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کیا جائے گا-

دو روز قبل انیس جنوری کی سہ پہر، سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت چار افراد مارے گئے جبکہ اس کارروائی میں تین بچے زخمی بھی ہوئے-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں