02 February 2025

حماہ اورادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شامی فوج اور روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماہ اور ادلب کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۹۱
تاریخ اشاعت: 15:51 - January 22, 2019

حماہ اورادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے جوانوں نے مغربی حماہ کے نواحی علاقوں میں تحریرالشام، العزہ اور ترکستانی گروپ کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

شامی فوج نے صوبہ ادلب کے علاقوں خان شیخون، بداما اور الناجیہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جبکہ روسی فضائیہ کے طیاروں نے مغربی حماہ اور حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق دہشت گردوں کی کئی ٹولیاں ترکی کی سرحد عبور کر کے شمالی شام میں داخل ہوئی ہیں اور صوبہ حماہ کے نواحی دیہات میں موجود ہیں جہاں سے وہ شامی فوج اور رہائشی علاقوں پر براہ راست حملے کر رہی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں