مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور اسی طرح یمن کے راستے تیل پائپ لائن بچھانے کے آل سعود حکومت کے اقدامات کے خلاف یمن کے مختلف صوبوں میں عوام کے مظاہرے جاری ہیں اور مشرقی صوبےالمہرہ کے شہریوں نے بھی ایک بار پھر سعودی حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ایک جارحانہ اقدام قرار دیا ہے-
سعودی عرب کی کوشش ہے کہ یمن کے راستے اپنے تیل کی پائپ لائن بچھا کر سعودی تیل آبنائے ہرمز کے بجائے اس راستے سے دیگر ملکوں کو برآمد کرے-
یہ پائپ لائن پروجیکٹ یمن کے المہرہ صوبے سے گذر کر بحرالعرب میں جائے گی- صوبہ المہرہ میں سال دو ہزار اٹھارہ کے آغاز سے ہی سعودی عرب کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں-
یمنی شہری اپنے ملک سے سعودی فوجیوں کے انخلا اور ملک کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں- صوبہ المہرہ جسے یمن کا مشرقی دروازہ کہا جاتا ہے صوبہ حضرموت کے بعد یمن کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے-
اس صوبے سے عمان کے لئے دو سرحدی گذر گاہیں ہیں جبکہ یمن کا سب سے طولانی ساحل اسی صوبے میں واقع ہے-
پیغام کا اختتام/