16 October 2024

ایران نے کی امریکی سازشوں کے خلاف وینزویلا حکومت کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سازشوں کے خلاف وینزویلا کی قوم اور حکومت کی حمایت کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۱۸
تاریخ اشاعت: 12:05 - January 26, 2019

ایران نے کی امریکی سازشوں کے خلاف وینزویلا حکومت کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے وینزویلا کے ہم منصب خورخہ آررہ آسا کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کی۔ اس گفتگو میں فریقین نے آزاد و خودمختار حکومتوں بالخصوص وینزویلا کے خلاف امریکی سازشوں سے نمٹنے کے لئے عالمی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران میکسیکو اور یوراگوئے کی حکومتوں کی تجاویز اور دوسرے طریقوں پر مبنی وینزویلا کی حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور سیاسی حل پر بات چیت کی گئی .

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےاور اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو صدر کے عہدے کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم عالمی سطح پراسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور ترکی سمیت کئی ممالک نے وینزویلا کی حکومت اور اس ملک کے صدر نکولس میڈورو کی حمایت کرتے ہوئے اس ملک کے اندورنی مسائل پر کسی بھی غیرملکی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں