اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن : المخا میں دھماکہ، دسیوں ہلاک و زخمی

یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں واقع المخا شہر میں ہونے والے دھماکے میں بیالیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۳۷
تاریخ اشاعت: 17:54 - January 29, 2019

یمن : المخا میں دھماکہ، دسیوں ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنوب مغربی صوبے تعزمیں واقع المخا شہرمیں ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم ازکم چھے یمنی شہری ہلاک اور چھتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

المخا شہر آبنائے باب المندب کے شمال میں پچہتر کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس شہر پر یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کی فوج کا قبضہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک ٹی وی چینل کے دو نامہ نگار بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی حکومت کی  جارحیت کے جواب میں منگل کے روز جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں البقع اور السدیس فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ السدیس فوجی ٹھکانے پر چار اور البقع پر دو میزائل لگے جس میں سعودی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔یمنی ذرائع کے مطابق پیر کی رات جنوبی سعودی عرب میں فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شدید گولہ باری بھی کی۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب میں عسیر صوبے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔یمنی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی ان تمام کارروائیوں میں سعودی عرب کی فوج اور سعودی اتحاد کی فورس کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں