مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، رامی الحمدالله اور اراکین حکومت نےاستعفیٰ منگل کے روز کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر محمود عباس کو بھیج دیا، تاہم وزیراعظم اور کابینہ نئی حکومت کے قیام تک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
فتح پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے اتوار کے روز صدر محمود عباس کی زیر صدارت اجلاس میں قومی آشتی کے فارمولے پر عمل درآمد کے بغیرنئی حکومت کے قیام کی منظوری دی تھی ۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے فتح پارٹی کے اس فیصلے پرکڑی نکتہ چینی کی ہے۔
پیغام کا اختتام/