اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان نے کیا پاکستان سے احتجاج

ہندوستان نے پاکستان کے وزیرخارجہ کی کشمیری رہنما سے ٹیلی فونی گفتگو پر سخت رد عمل کا اطہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۵۹
تاریخ اشاعت: 17:23 - January 31, 2019

ہندوستان نے کیا پاکستان سے احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو بدھ کی دیر رات طلب کرکے پاکستان کے وزیرخارجہ کے ذریعے کشمیری لیڈرسے ٹیلی فون پر بات کرنے پر سخت احتجاج کیا۔

ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق سے فون پر بات کرنے کو ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔

واضح رہے کہ دوروز قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق سے فون پر گفتگو کی تھی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں