16 October 2024

سلامتی کونسل میں توسیع کا مسئلہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع سب کے مفاد میں ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۶۲
تاریخ اشاعت: 17:50 - January 31, 2019

سلامتی کونسل میں توسیع کا مسئلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے ۔

سلامتی کونسل میں توسیع پر بین الاقوامی مذاکرات میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے جو زیادہ شفاف، فعال اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں