مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے تحفظ اور دوسرے معاملات کی وجہ سے شام سے امریکی فوجی فوراً نہیں ایک ٹائم فریم کے تحت واپس آئیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوجوں کو غیر معینہ مدت کی جنگوں سے واپس ضرور لائیں گے لیکن ان علاقوں میں اپنی انٹیلی جنس بھی رکھیں گے اور وہاں کے حالات کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اب دیکھیں گے کہ طالبان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، طالبان امن چاہتے ہیں، وہ تھک چکے ہیں، سب ہی تھک چکے ہیں، افغانستان سے فوج واپس بلائیں گے لیکن وہاں انٹیلی جنس رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ مسائل نے سر اٹھایا تو ہم ان سے نمٹیں گے۔
پیغام کا اختتام/