16 October 2024

شام میں امن و استحکام کی برقراری ایران کا اہم مقصد، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں امن و استحکام کی مکمل برقراری ایران کے اہم علاقائی مقاصد میں سے ہے-
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۷
تاریخ اشاعت: 18:01 - February 06, 2019

شام میں امن و استحکام کی برقراری ایران کا اہم مقصد، صدر مملکت ڈاکٹر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے دورے پر آئے ہوئے شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی-

اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور شام کے تعلقات کو برادرانہ اور انتہائی مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات اس وقت ہر دور سے زیادہ مضبوط و خوشگوار ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم علاقائی مقاصد اور اس کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک، شام میں مکمل طور پر امن و استحکام کی برقراری ہے-

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں انجام دی گئی سازشوں کے مقابلے میں شام کی فتح شام کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کی اقوام کی فتح ہے-

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات پر غلبہ پانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے-

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بھی اس ملاقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام کا ساتھ دینے پر ایران کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا-

انہوں نے کہا کہ شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف انتہائی قابل قدر ہے-

شامی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کر دیا کہ وہ امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کی توانائی رکھتا ہے، کہا کہ دشمنوں کو شکست دینے میں ایران کی کامیابی پورے علاقے منجملہ شام کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں