اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور ایران کے دینی مدارس کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا ہے کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۱۴
تاریخ اشاعت: 16:38 - February 10, 2019

پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور ایران کے دینی مدارس کے سربراہ کی ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں ایران کے حوزہ ھای علمیہ یا دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے علما کے وفود کے ایران اور پاکستان کے دوروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں پرعزم ہے۔ پیرنورالحق قادری اور آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے علماکے وفود کے دوروں اور اسلامی مذاہب کے مابین قربت و اتحاد کے میدان میں تعاون کے طریقہ کار پر بات چیت کی۔

پاکستان کے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی وفد کی جانب سے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت کو بھی قبول کیا۔

ایران کے حوزہ ھای علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی جمعرات کو پاکستان پہنچے ہیں وہ اس دورے میں پاکستان کے شیعہ و سنی علما اور دیگر شخصیات سے ملاقات اور دینی مدارس کا بھی دورہ کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں