مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے شرکا نے کہا کہ یمنی عوام کے قاتل اور صیہونیوں کے ساتھی سعودی حکام مسلمانوں کے دوست اور اسلام کے وفادار نہیں ہوسکتے - پاکستان کی چالیس جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری جنرل ثاقب اکبر نے یمن، فلسطین اور شام میں مسلمانوں کا خون بہانے کے تعلق سے سعودی عرب کے ظالمانہ اقدامات پر پاکستان کے بعض حکام کی خاموشی پر تنقید کی -
ثاقب اکبر نے کہا کہ جو حکام یمن کے نہتے عوام کا قتل عام کررہے ہیں اور اپنی جارحانہ پالیسیوں سے مشرق وسطی میں آگ و خون کا کھیل کھیل رہے ہیں وہ مسلم اقوام خاص طورپر پاکستانی عوام سے دوستی کا دعوی نہیں کرسکتے -
پاکستان کے بعض دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی اس اجلاس میں مسلمانوں اور خاص طور پر یمن کے غریب مسلمان عوام پر وحشیانہ حملوں کے تعلق سے بعض اسلامی ملکوں کے حکام کے دوہرے رویّے پر تنقید کرتےہوئے ان حملوں کو بند کرانے کا مطالبہ کیا - سعودی ولیعہد بن سلمان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں
پیغام کا اختتام/