مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کے فارسی زبان میں ٹوئیٹ اور ایرانی عوام کی ریلیوں میں بھر پور شرکت پر ٹرمپ کے غصے پر کہا کہ امریکی حکام آج بھی اس حقیقت کا ادراک کرنے سے عاجز ہیں کہ وہ ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے اور ایرانی قوم نے 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر شرکت کرکے اس بات کو ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اغیار کے تسلط کو قبول نہیں کرےگی اور ایران کوقتل و غارت گری اور رقم خرچ کر کے نا امن اور غیر مستحکم کرنے میں بھی امریکہ ناکام رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایرانی قوم کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ثابت کردیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں ہر قسم کی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
پیغام کا اختتام/