16 October 2024

سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر کی پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات

سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈرنے پاکستان کےوزیراعظم سے ملاقات کی جس میں سعودی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۳۷
تاریخ اشاعت: 10:20 - February 13, 2019

سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر کی پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، دہشت گردی، اور سعودی فوجی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سے بھی ملاقات کی اس موقع پرسعودی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اپنی ملازمت کے بعد سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی پاکستان کے عوام،سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت نے بھرپور مخالفت کی تھی اور راحیل شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس اتحاد کا حصہ نہ بنیں بلکہ پاکستان کو یمن کی جنگ میں شامل ہونے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئیے جس پر سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں