اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران نے کی کشمیر دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں رونما ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۶۲
تاریخ اشاعت: 13:49 - February 15, 2019

ایران نے کی کشمیر دھماکے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کشمیرحملے کی مذمت کرتے ہوئےاس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

بہرام قاسمی  کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو خود دہشتگردی کا شکار ہے، مغربی ایشیا میں اس ناسور کے خاتمے کے لئے بڑی قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی گروہ کی جانب سے یا کسی بھی مقاصد کے حصول کے لئے ایسے پرتشدد اور غیرانسانی اقدامات ناقابل قبول ہیں.

واضح رہے کہ کل کشمیرکے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں بارود سے بھری کار کے ذریعے 70 گاڑیوں پر مشتمل فوجی کانوائے پرخود کش حملہ کیا گیا جس میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔ قافلے میں مجموعی طور پر 2574 اہلکار شامل تھے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں