16 October 2024

شہباز شریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ: فواد چوہدری

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے کو مایوس کنُ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۶۵
تاریخ اشاعت: 22:24 - February 15, 2019

شہباز شریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ: فواد چوہدریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت سے قوم پر منفی اثر پڑے گا، نیب کو دیکھنا چاہیئے کہ وہ مقدمات کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچا رہا اور احتساب کا عمل کیوں ناکامی سے دوچار ہورہا ہے اس پرچیئرمین نیب دوسروں سے مشاورت کرے جب کہ شہباز شریف کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے۔

پاکستان کے وزیراطلاعات نے کہا کہ نیب کو اپنی تفتیش اور پراسیکیوشن کا جائزہ لینا چاہیے، بڑے ملزمان کو ریلیف ملنےسے قوم کو مایوسی ہوتی ہے ، شہباز شریف کی رہائی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ہیں، ضمانت سے بے گناہی ثابت نہیں ہوتی،مقدمات جاری رہیں گے، تحریک انصاف کی اصل لڑائی نظام کے خلاف ہے، پی ٹی آئی نظام بدلنے کے لیے حکومت میں آئی ہے، نظام کی خامیوں کو دور کرنا ہے یہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوآج سب جیل سے رہا کردیا جائیگا رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہبازشریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوجائے گا جب کہ وہ منسٹرانکلیو سب جیل سے رائے ونڈ جائیں گے اوراپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں