مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے اس ملک کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا جب کہ پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلالیا ہے۔
ہندوستانی دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو طلب کرکے پلوامہ حملے پر احتجاج کیا اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب ہندوستان نے پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی صورت حال پر مشاورت کے لیے فوری طور پر واپس بلا لیا ہے۔
ادھرپاکستان نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں حملے کے الزامات پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیرالزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا پلوامہ حملے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 ہندوستانی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
پیغام کا اختتام/