16 October 2024

ایران کے دفاعی سسٹم میں خلل اندازی کا امریکی دعوی جھوٹ، جنرل حاجی زادہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی دفاعی سسٹم میں امریکیوں کی خلل اندازی کا دعوی ایک بڑا جھوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۶۸۸
تاریخ اشاعت: 14:32 - February 20, 2019

ایران کے دفاعی سسٹم میں خلل اندازی کا امریکی دعوی جھوٹ، جنرل حاجی زادہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے دفاعی سسٹم میں رخنہ اندازی کی ہے جو ایک بڑا جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب امریکا اور صیہونی حکومت نے ایران کے دفاعی ساز و سامان کے بعض اسپیئر پارٹس کی تیاری کی راہ میں تخریبی کارروائی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے پوری ہوشیاری کے ساتھ اس خطرے کو ایک موقع میں تبدیل کر دیا۔

بریگیڈیر جنرل حاجی زادہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے امریکی ڈرون طیاروں کے سسٹم تک دسترسی حاصل کر کے داعش اور ان کے ذرائع کے بارے میں انتہائی اہم معلومات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کنٹرول سسٹم نے عراق اور شام میں داعش کے طیاروں کی پروازوں اور ان کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر رکھی اور ان کو کنٹرول کیا ہے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے پیروں  پر کھڑا ہو چکا ہے، کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نے طیاروں اور گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس تیار کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں