مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرشیخ ہمام حمودی کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات خطے کے مستقبل کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کا مستقبل ایک دوسرے سے متعلق ہے لہذا ہم دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں.
عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرشیخ ہمام حمودی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارے ملک میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے اور عراقی پارلیمنٹ اس موضوع کا فیصلہ کرے گی. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل علاقائی قوم کے ذریعہ حل ہونے چاہیئے اور اغیارکی موجودگی صرف مسائل کو جنم دیتا ہے.
واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی عراق کے اسلامی اتحاد فورم کے پروگرام میں شرکت اور اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کے لیے عراق کے دورے پرہیں اور انہوں نے علماء کرام سے ملاقاتیں کیں جبکہ آج عراق کے اعلی حکام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ اور تازہ ترین علاقائی اور عالمی مسائل اور حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پیغام کا اختتام/