اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک و ہند کشیدگی سے تاجروں کو نقصان

پاکستان اور ہندوستان کے مابین حالیہ کشیدگی سے جہاں دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوئے ہیں وہیں دونوں ملکوں کے تاجروں کو بھی کافی مالی نقصان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۷۰۶
تاریخ اشاعت: 9:36 - February 24, 2019

پاک و ہند کشیدگی سے تاجروں کو نقصانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تجارت بند ہونے سے جہاں سیمنٹ، جپسم، نمک اور خشک میوہ جات سے لدے سیکڑوں ٹرک واہگہ بارڈر سے واپس منگوالئے گئے ہیں وہیں اب بھی درجنوں ٹرک ڈرائیور تجارت بحال ہونے کی امید لگائے جی ٹی روڈ سرحد پر کھڑے ہیں۔

پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستانی مصنوعات کی درآمد پر 200 فیصد ڈیوٹی لگادی تھی جس کی وجہ سے ہندوستانی تاجروں نے اپنے آرڈر منسوخ کرتے ہوئے سیمنٹ ، جپسم ،نمک اور خشک میوہ جات لینے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری طرف ہندوستان سے میڈیکل آلات سمیت مختلف مصنوعات امپورٹ کرنے والے ایک تاجرکا کہنا ہے کہ ممکن ہے اب پاکستان بھی ہندوستانی مصنوعات کی امپورٹ پر ڈیوٹی عائد کردے جس سے ہندوستانی مصنوعات کی امپورٹ بھی رک جائیگی اور ہندوستانی تاجروں کو بھی معاشی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں