مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ کو امریکی ڈکٹیشن پر چھوڑا گیا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی خارجہ پالیسی علیحدہ علیحدہ ہے اسی لئے سیاسی اور خارجی محاذ پر ہمیں دنیا کی حمایت نہیں ملی۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے عسکری محاذ پر واضح برتری حاصل کی تاہم وزیراعظم کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،سیاسی اور خارجی محاذ پر ہمیں دنیا کی حمایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بات کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ششما سوراج سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
پیغام کا اختتام/