مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی جائیں گے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق اجے بساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کرکے آج پاکستان پہنچیں گے اور اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کے بھی آج نئی دلی واپس جانے کا امکان ہے۔
ہندوستانی ہائی کمشنر کو پلواما واقعہ کے اگلے روز 15 فروری کو نئی دہلی طلب کیا گیا تھا، کشیدگی میں اضافے پر پاکستان نے بھی 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔
پیغام کا اختتام/