مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فیڈریکا موگرینی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی جوہری معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے.
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو اس کے معاشی مفادات حاصل کروانے کے لئے کوشش جاری رہے گی.
فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ دنیا میں مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی طور پر تخفیف اسلحہ پر تعاون کرنا ہوگا اسی وجہ سے یورپی یونین، ایران جوہری معاہدے کی حمایت کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارہ اب تک 14 مرتبہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرچکا ہے لہذا ایران کے وعدوں پر عمل کرنے کے ساتھ اس سے متعلق پابندیوں کا خاتمہ بھی ناگزیر ہے.
خاتون یورپی رہنما نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، ہمارے اجتماعی تعاون کا موثر نتیجہ ہے جس کی مدد سے خطے کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کیا جاسکتا ہے. دوسری جانب سلامتی کونسل نے ایران جوہری معاہدے کی توثیق کرکے اسے مضبوط بنادیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہےجس کے ثمرات ہمیں مل رہے ہیں اس لئے اس سے الگ ہونا اجتماعی سلامتی کو مشکل میں ڈالنے کے مترادف ہے.
پیغام کا اختتام/